ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں تیز رفتار کار کی ٹکر میں کالج طالبہ شدید زخمی

منگلورومیں تیز رفتار کار کی ٹکر میں کالج طالبہ شدید زخمی

Mon, 26 Mar 2018 19:55:19    S.O. News Service

منگلورو26؍مارچ (ایس او نیوز) ڈیرے بیل چرچ کے سامنے ایک خاتون نے اپنی تیز رفتار کار سے سینٹ ایلوشیس کالج میں پی یو سی سال دوم کی طالبہ کو ایسی ٹکر ماری وہ شدید زخمی ہوگئی اور اس کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بنگلورو کی رہنے والی شرمیلا کا شہر منگلورو کے بیجائی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ ہے۔ نیکیتا کوٹینا نامی طالبہ سڑک کنارے بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ شرمیلا جوکارڈرائیو کررہی تھی وہ تیز رفتاری اور بے پرواہی کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور اس کی زد میں نکیتا آگئی۔نکیتا کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اندر خون بہنے کے علاوہ بیرونی طور پر بھی زیادہ خون بہہ گیا ہے۔اسے موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں نیورو سرجن کے ذریعے اس کا آپریشن کیا گیا ہے، لیکن اس کی حالت ابھی بہت نازک بنی ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نکیتا کی والدہ اے جے اسپتال میں اسٹاف نرس ہے اس کے والد سعودی میں برسرروزگار ہیں۔


Share: